وہاڑی: سیشن جج کا دورہ جیل، 9 قیدی ذاتی مچلکوں پر رہا کرا دیئے
وہاڑی (نامہ نگار )ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی یاسر ندیم رزاق نے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عمران فاروق ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کرتے ہوئے خواتین بارک ، نو عمر وارڈ ، ہسپتال میں جا کر حوالاتیوں کے مسائل سنے انہوں نے جیل کچن میں قیدیوں کے لیے تیار کردہ کھانے کا بھی معائنہ کیا اور کھانے کے معیار کو سراہاایڈیشن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کے حفاظتی نظام کا بھی جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیاانہوں نے کمپیوٹر سنٹرز،خواتین کے دستکاری سکول،درزی خانہ کے قیام کو سراہا اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رضوان سعید گجراور دیگر عملہ بھی ہمراہ تھے ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی یاسر ندیم رزاق نے9 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔