ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے شجر کاری ضروری ہے: ڈاکٹر مارٹن

19 اکتوبر 2016

وہاڑی (نامہ نگار )کوآرڈینیٹر انٹر نیشنل سنٹر برائے ڈویلپمنٹ اینڈ ڈیسنٹ ورک ڈاکٹر مارٹن نے کہا ہے کہ جنگلات کی اہمیت مسلمہ ہے ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگانا چاہییں یہ بات انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے بوریوالا کیمپس کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر عبدالسلا م خان ،ڈاکٹر ساجد محمود ندیم ، ڈاکٹر ابوبکر، ڈاکٹرمحمد آصف خان،اسسٹنٹ رجسٹرار نوید الرحمن بھی موجود تھے ڈاکٹر مارٹن نے کہا کہ درختوں پر ریسرچ کرتے وقت ان کی مختلف اقسام کو مدنظر رکھنا چاہیے انہوں نے یونیورسٹی طلبا اور فیکلٹی ممبران کو دنیابھر میں پائے جانے والے مختلف جنگلات اور ان میں موجود پودوں اور درختوں بارے بھی معلومات فراہم کیں اور درختوں کی سیمپلنگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کرہ ارض پر درخت اور پودے انسان کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہیں آکسیجن پیدا کرنے کی قدرتی فیکٹریاں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا بھی قدرتی ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ کیمپس کے طلبا وطالبات اور فیکلٹی ممبران کو جرمنی میں جنگلات پر جدید ریسرچ اور معلومات کے لیے مدعو کیاجائے گا ۔