امریکہ کیلئے جاسوسی: امریکی نژاد ایرانی باپ بیٹے سمیت6 افراد کو10 ،10 برس قید

19 اکتوبر 2016

دبئی (رائٹرز) امریکہ کیلئے جاسوسی کے الزام پر ایران میں عدالت نے امریکی نژاد ایرانی باپ بیٹے اور4 دیگر کو10، 10 برس قید کی سزا سنا دی۔ جوڈیشری کی سرکاری ویب سائٹ میزان کے حوالے سے اہلکار نے بتایا سماک نظامی کو اکتوبر 2015ء میں پاسداران انقلاب گارڈز نے گرفتار کیا تھا۔
اسکے والد کا نام باقر بتایا جاتا ہے۔