تحریک لبیک یارسولؐ اللہ آج داتا دربار تا پنجاب اسمبلی ناموس رسالت مارچ کرے گی، تیاریاں مکمل
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سرپرست اعلیٰ علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی زیرِ صدارت جامع مسجد رحمۃ اللعالمین میںاجلاس منعقد ہوا جس میں پیر محمد افضل قادری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج بدھ داتا دربار تا پنجاب اسمبلی ناموسِ رسالت مارچ کی تیاریاں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔مارچ کے بعد پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے میں شرکت کیلئے پنجاب، کشمیر ، خیبر پی کے کے علاقوں سے قافلے لاہور پہنچ چکے ہیں ۔