دہشتگردی کا خدشہ، انقرہ میں اجتماعات پر پابندی
انقرہ (آن لائن) ترک حکام نے دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کے باعث ملکی دارالحکومت انقرہ میں ہر قسم کے ۔عوامی اجتماعات، ریلیوں اور سیاسی جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کرد عسکریت پسندوں کے خلاف حکومتی فوجی آپریشن کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔