ننکانہ صاحب: ابلتے گٹر‘ دینی مدارس‘ مسجد‘ سکول کو جانے والا راستہ بند

19 اکتوبر 2016

ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت)گٹروں کے ابلنے سے دو دینی مدارس ، مسجد اور سکول کو جانیوالا راستہ بند ، رہائشیوں اور نمازیوں کیلئے گندے پانی سے گزرنا محال۔ ننکانہ شہر کے قلب میں واقع شورہ کوٹھی روڈ گلی قاری اقبال والی کے رہائشیوں کی زندگی ٹی ایم اے کی لا پرواہی سے اجیرن ہو کررہ گئی اہل محلہ افتخار ، نذیر ، محمد یٰسین ، محمد امین ، شہباز عرف لاہوری ، ماسٹر محمد اکرم ، امجد اللہ والے و دیگرز نے بتایا کہ اس بازار میں خواتین کا مدرسہ دار العلوم فیضان مدینہ اور لڑکوں کا مدرسہ دار العلوم مدینہ اور ایک مسجد بھی موجود ہے جبکہ بلند آئیڈیل سکول کے طلبہ کی گزر گاہ بھی یہی راستہ ہے اس بازار میں گٹروں کے ابلنے اور کیچڑ کی وجہ سے گندا پانی کھڑا رہتا ہے محلہ میں واقع مدارس اور مسجد کو جانے کا کوئی دوسرا راستہ نہ ہے علاوہ ازیں ان گلیوں کے رہائشی دو ماہ سے اس اذیت سے دوچار ہیں اور ان کے بچے پیٹ و ملیریا کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اہل علاقہ نے ڈی سی او ننکانہ سائرہ عمر سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

بند گٹر کھولیں جائیں

مکرمی! گزارش ہے کہ گنگا رام ہسپتال کے روڈ پر 2گٹر بند ہیں جس کی وجہ سے نمازیوں ...