بی اے / بی ایس سی ضمنی امتحان 26 اکتوبر سے شروع ہونگے
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے26اکتوبر سے شروع ہونے والے بی اے /بی ایس سی ضمنی امتحان2016ء کی تمام رول نمبر سلپس امیدواروں کو بھجوا دی ہیں۔ ترجمان کے مطابق تاہم طلبائو طالبات کو 20اکتوبر تک رول نمبر سلپ نہ ملے وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے بی اے /بی ایس سی سیکشن نیو کیمپس (قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ) آکر ڈپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔