ایک ہزار سے زائد دینی مدارس کا پاکستان زندہ باد کنونشن میں شرکت کا اعلان

19 اکتوبر 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار)1000سے زائد دینی مدارس کے سربراہوں نے جماعت اہلسنّت کے پاکستان زندہ باد کنونشن میں شرکت کا اعلان کردیا۔ دینی مدارس کے سربراہوںنے جماعت اہلسنّت کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی اور مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ کے دعوت نامہ کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے دینی مدارس کے سربراہان 29اکتوبر کو راولپنڈی میں ہونیوالے پاکستان زندہ با د کنونشن میں بھر پور شرکت کریں گے ۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...