کویت: پاکستانی سفیر کی سابق وزیر مذہبی امور ہاشم الرفاعی سے ملاقات، بھارتی مظالم، کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا
کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) کویت میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے کویت کے سابق وزیر مذہبی امور سید یوسف ہاشم الرفاعی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات اور عیادت کی۔ سفیر نے وہاں موجود کویتی شہریوں کو کشمیر کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا اور بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیری نوجوانوں کو جس طرح ٹارگٹ کئے جانے اور ان بربریت اور انسانیت سوز واقعات کے بارے بتایا۔ یوسف ہاشم الدفاع نے کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کروائی۔