رواں برس پاکستان سے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین واپس جاچکے ہیں: اقوام متحدہ

19 اکتوبر 2016

اسلام آباد (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں برس پاکستان سے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔اکتوبر کے شروع میں اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی یو این ایچ سی آر نے کہا تھا کہ واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد2 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ تاہم اس ہفتے افغانستان میں اقوام متحدہ کے انسانی امور میں تعاون کے دفتر ’’اوچا‘‘ نے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی شامل کرکے نئے اعدادوشمارجاری کئے ہیں۔162186 غیر رجسٹرڈ اور 207236 رجسٹرڈ کو ملا کر369422 افغان مہاجرین اپنے گھروں کارخ کر چکے ہیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...