پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کیلئے 28032 امیدوار نے کاغذات جمع کرائے

19 اکتوبر 2016

لاہور (خبر نگار) پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کیلئے 28032 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ صوبے کی واحد میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کیلئے کل 112 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ جس میں 50 خواتین‘ 17 کسان و محنت کش‘ 7یوتھ‘ 7ٹیکنکو کریٹس‘ 31 غیرمسلموں نے جمع کرائے۔ صوبے کی 11 میونسپل کارپوریشنوں میں مخصوص نشستوں پر 164 خواتین‘ 80کسان‘ مزدور‘ 34 یوتھ‘ 67 ٹیکنو کریٹس اور 40 غیر مسلموں نے کاغذات جمع کرائے۔ اسی طرح کل 385 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ صوبے کی 35 ضلع کونسلوں میں 1810 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں 811 خواتین‘ 379 مزدور، کسان‘ 131 یوتھ‘ 169 ٹیکنو کریٹس اور 326 غیرمسلم شامل ہیں۔ صوبے کی 182 میونسپل کمیٹیوں کیلئے 2671 امیدوار میدان میں اترے‘ جن میں 1119 خواتین‘ 632 کسان ومزدور‘ 480 یوتھ اور 440 غییر مسلم شامل ہیں۔ صوبے کی 4015 یونین کونسلوں میں 23048 امیدوار میدان میں اترے ہیں جن میں 9369 خواتین‘ 5728 مزدور وکسان‘ 5261 یوتھ اور 2690 غیر مسلم ہیں۔ اسی طرح صوبے کے 4244 بلدیاتی اداروں کیلئے 28032 امیدوار میدان میں ہیں۔ 11513 خواتین‘ 6836 مزدور وکسان‘ 5913 یوتھ‘ 243 ٹیکنو کریٹس اور 3527 غیر مسلم امیدوار ہیں۔ دریں اثناء کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...