شام :داعش کے 20 جنگجوہلاک :امدادی کاروائیوں کے لئے حلب پر بمباری روک دی

19 اکتوبر 2016

دمشق، دوحہ، واشنگٹن (آن لائن+ بی بی سی+نوائے وقت رپورٹ) حماس نے شام میں د اعش کے ہاتھوں یرموک پناہ گزین کیمپ میں قبرستان کی بیحرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔ اسے غیر اسلامی فعل قرار دیا۔ ادھر شام میں امریکی اتحادیوں کی بمباری میں داعش کے 20 جنگجو مارے گئے۔ کرکلبیان، گوز، ہسجک اور تلتنہ میں تنظیم کے متعدد ٹھکانے ا ور 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ ادھر شامی خاتون اول اسماء الاسد نے ر وسی ٹی وی 23 کو انٹرویو میں کہا ملک چھوڑنے کی متعدد بار پیشکشیں ٹھکرا دی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق حلب میں فضائی حملے میں 6 شہری ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ علاقے میں بیلجیئم کے دو ایف 16 طیارے گشت کر رہے تھے۔