مخصوص نشستوں کے انتخابات میں یونین کونسل نمبر46 پینل کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب

19 اکتوبر 2016

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) مخصوص نشستوں کے انتخابات میں محمد نواز چدھڑ چیئرمین یونین کونسل نمبر 46 پینل کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔ صوبہ بھر میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں ننکانہ صاحب کی یونین کونسل 46کے چیئرمین محمد نواز چدھڑ کا پینل جس میں محمد زیبر(کسان سیٹ)، غفران رحمت انجم (یوتھ سیٹ) اور لیڈی کونسلر خواتین کوثر بی بی اور ممتاز بی بی شامل ہیں کے مدمقابل کوئی بھی امیدوار نہ ہونے سے مذکورہ امیدوار بلامقابلہ آزاد حیثیت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔