پبلک لائبریری حافظ آباد سے کتابوں کا اجراء شروع

19 اکتوبر 2016

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پبلک لائبریری حافظ آباد سے کتب کے اجراء کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سابق ڈی سی او محمد عثمان نے ڈسٹرکٹ پبلک لائبریری سے کتب گھر لیجانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ چند روز قبل ڈی سی او محمد علی رندھاوا نے ڈسٹرکٹ پبلک لائبریری کا دورہ کیا توانہوں نے قارئین کی سہولت کے لئے کتب کے اجراء کی ہدایت کی۔اب لائبریری کا ممبر کوئی بھی کتاب جاری ہونے کے بعد چودہ روز تک گھر لیجا کر پڑھ سکے گا۔