بلوچستان میں ’’نوگو ایریاز‘‘ کا تصور ختم کردیا: آئی جی ایف سی

19 اکتوبر 2016

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبے میں بھائی سے بھائی کو لڑانے کی ہر سازش ناکام بنادی ہے صوبے کے ہر ضلع و تحصیل میں پاکستانی پر چم لہرا رہے ہیں، نو گو ایریاز کا تصور بلوچستان میں ختم ہو چکا ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو نیشنل مینجمنٹ کورس لاہور کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، نیشنل مینجمنٹ کورس لاہورکے16رکنی وفد نے ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا۔فرنٹیئر کور بلوچستان اہم تنصیبات کی حفاظت کو بطریق احسن پورا کر رہی ہے۔