نہاتے ہوئے لڑکا تالاب میں ڈوب گیا

19 اکتوبر 2016

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) بارہ سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹبہ شاہ بہلول کے رہائشی اﷲدتہ کا بارہ سالہ بیٹا رضا علی تالاب میں نہارہا تھا کہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ نعش برآمد کرلی گئی۔