لیسکو انتظامیہ حادثات کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کرے گی: واجد کاظمی

19 اکتوبر 2016

لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹوو اجد علی کاظمی نے کہا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین صارفین سے حسن سلوک اور بہتر خدمات عبادت کی طرح سرانجام دیتے رہنا چاہیئے ۔ آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے زیراہتمام کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لائن سٹاف کو سیفٹی کے اْصولوں پر سختی سے عمل کرکے اْنہیں حادثات سے محفوظ اور صحت مند حالات کار مہیا کرنے چاہئیں ایک لائن مین کے جان کے حادثہ سے نہ صرف اس کا خاندان ناقابل برداشت صدمہ کا شکار ہوتا ہے بلکہ قومی ادارہ ایک تجربہ کار اور محنتی کارکن سے محروم ہوجاتا ہے انتظامیہ ان حادثات کے ذمہ دار افراد کو معاف نہیں کرے گی۔ اس موقعہ پر بزرگ مزدور رہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھتے ہوئے قومی ادارہ محکمہ بجلی کو مجوزہ نجکاری سے محفوظ رکھنے کے لئے قومی مفاد میں اس کی بہتر کارکردگی میں اضافہ کرتے رہیں ۔ حاجی یونس، رانا شکور،چوہدری مقصود، اقبال ڈار،ولی الرحمن، حاجی لطیف، رانا اکرم نے بھی خطاب کیا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...