پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے قیام میں ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ برطانیہ کا ادارہ ٹیکنیکل معاونت فراہم کرے گا

19 اکتوبر 2016

لاہور(نیوزرپورٹر)ڈیپارٹمنٹ فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ برطانیہ کے ذیلی ادارےTRFپلس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جیک ایلڈن نے اپنے وفد کے ہمراہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد نے ملاقات کے دوران سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ سے صوبے میں پنجاب ہیلتھ ڈویلپمنٹ ایجنسی کے قیام کے سلسلہ میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں حکومت پنجاب اور ٹی آر ایف پلس کے درمیان تکنیکی تعاون کے پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ نے کہا کہ ٹی آر ایف پلس کی جانب سے ٹیکنیکل ایکسپرٹس کی ٹیم محکمہ صحت پنجاب کوتعاون فراہم کرے گی۔