کینیڈا دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: مسٹر پیری جان
لاہور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق واقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبائی سطح پر دہشت گردی کے خاتمہ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے گزشتہ روز پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمیشن پیری جون کالڈر وڈسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔کینیڈا پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔