بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت دشمنی کی تمام حد یں پا ر کر دیں : چوہدری سرور

19 اکتوبر 2016

لاہور ( خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت دشمنی کی تمام حد یں پا ر کردیں ہیں ،پاکستان کیخلاف سازشیں کر نیوالا بھارت دنیا میں خود تنہا ہو چکا ہے،تحر یک انصاف آئین وقانون کے مطابق کر پشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ، 2نومبر کو بھی پرا من احتجاج کیا جائیگاہم ملک سے کر پشن ختم کر کے ہی دم لیں گے ‘(ن) لیگ کو چاہیے وہ ملک میں احتساب کے بند راستے کھول دیں ۔ تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کیلئے سنٹرل پنجاب کے 10اضلاع میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو اپنے اپنے علاقو ں میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے، 2نومبر کو اسلام آباد پہنچنے اور وہاں قیام سمیت اہم امور کی ذمہ دارہوں گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ 2نومبر کا مرحلہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے سیاسی مستقبل کیلئے بھی ـ"ڈو آر ڈائی " کی حیثیت رکھتا ہے اور پی ٹی آئی کا ہر کارکن اس دھرنے کی کامیابی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دے گا ۔