سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بھٹو فورم نے شمعیں روشن کیں

19 اکتوبر 2016

لاہور( خبر نگار) 18اکتوبر 2007سانحہ کارساز میں خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پیپلز پارٹی کے درجنوں شہداء اور زخمیوں کی یاد میں بھٹو فورم پاکستان نے چئیرنگ کراس میں شمعیں روشن کیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد نوید چودھری‘ منور انجم،الطاف قریشی‘ بیر سٹر عامر حسن‘ حافظ زبیر کار دار ،مسعود ملک،بشارت صدیقی، خالد بٹ،رائو شجاعت، کے ڈی رانا،مانی پہلوان ، افضل بٹ سمیت دیگر درجنوں کارکنوں نے شرکت کی ۔