ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں سپشلسٹ ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا :علی جان خان

19 اکتوبر 2016

لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ صوبے کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوںاور تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسرز ،ویمن میڈیکل آفیسرز اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل واک ان انٹرویو کے ذریعے شروع کر دیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے امیدواران سے آن لائن درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل ہیڈکوارٹرزو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو 55 ہزار سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک اضافی مشاہراہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے 25 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور 100 تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ولیڈی ڈاکٹرز کی بھرتی کے لئے واک ان انٹرویو ہر جمعرات کومتعلقہ ضلع کے ڈی سی او آفس میں صبح10 بجے ہوا کریں گے۔سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ وتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...