یہود ونصاریٰ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں: ثروت اعجاز قادری

19 اکتوبر 2016

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کی بالادستی میں ہی اُمت مسلمہ کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے ،پوری دنیا کے مسلمانوں پر مصائب وآلام کی اہم وجہ محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے ،یہود ونصاری ایک اللہ ایک رسول ایک قرآن کے ماننے والوں کو آپس میں لڑا کر مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،پاکستان کی اساس لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ ہے ،دو قومی نظریہ کے مخالف یہود ہنود کے ایجنٹ پاکستان کو دہشتگردی کی آگ میں جھونک کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔