راجستھان کی متعصب بی جے پی حکومت سلمان خان کو چنکارہ ہرن کیسز میں بری کرنے کیخلاف جلد اپیل دائر کریگی

19 اکتوبر 2016

جے پور (نیوز ڈیسک) چنکارہ ہرن کے شکار پر 2 مقدمات میں بالی وڈ کے ’’سلطان‘‘ اداکار سلمان خان کو راجستھان ہائیکورٹ کی طرف سے بری کرنے کے خلاف بی جے پی کی متعصب ریاستی ہندو حکومت نے اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ریاستی وزیرقانون راجیندر راٹھور نے جے پور میں صحافیوں کو بتایا کہ معاملے کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو راجستھان ہائیکورٹ نے 5 سال قید کی سزا کو کالعدم کرتے ہوئے سلمان خان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔