عمران خان راستے بند کریں گے تو دہشت گرد کہلائیں گے : مشاہداللہ خان
اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ راستے بند کرنا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ ایک انٹرویومیں مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ایک سیاسی جماعت خفیہ ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے ترقی کا راستہ روکنا چاہتی ہے۔ عمران خان راستے بند کریں گے تو جمہوریت پسند نہیں دہشت گرد کہلائیں گے۔