ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ ہو سکی، احتساب عدالت میں سماعت ملتوی

19 اکتوبر 2016

کراچی (وقائع نگار) احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کی جا سکی جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو ہائیڈرو تھراپی شوگر بلڈ پریشر ریڑھ کی ہڈی سمیت کئی اہم امراض لاحق ہیں جس پر عدالت نے نیب حکام کو میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔