ماڈل ایان کیس، لطیف کھوسہ پیش نہ ہوئے، آئندہ سماعت پر وکیل نہ آیا تو حکم امتناعی خارج کردیںگے:جسٹس اطہر
اسلام آباد(صباح نیوز) کسٹم عدالت کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف اپیل کی سماعت پر ایان کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پروکیل پیش نہ ہوا تو حکم امتناعی خارج کردیں گے۔ ایان علی نے کسٹم عدالت کی جانب سے عائد پانچ کروڑروپے جرمانے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عدالت عالیہ نے کسٹم عدالت کے فیصلے پرحکم امتناع جاری کررکھا ہے۔