برطانوی پارلیمنٹ کی حدود میں زیادتی کا واقعہ، رکن پارلیمنٹ کا ساتھی گرفتار

19 اکتوبر 2016

لندن (نیٹ نیوز) برطانوی پارلیمنٹ کی حدود میں زیادتی کے واقعے نے ہلچل مچا دی، لندن میٹروپولیٹن پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ کنزرویٹو پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ کے ایک ساتھی کو مبینہ زیادتی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے 14 اکتوبر کو ہونے والے اس واقعے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک 23 سالہ نوجوان کو پارلیمنٹ کی حدود سے حراست میں لیا۔ نوجوان برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کریگ میکنلے کا قریبی ساتھی ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے تفتیش کے دوران کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، پارلیمنٹ کا عملہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔