ٹی 20 اور ون ڈیز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ میچ میں بھی ویسٹ انڈیز پر فتح۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دبئی میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں گلابی گیند سے کھیلتے ہوئے فتح حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی اور اپنے 400 ویں ٹیسٹ کو یادگار بنا دیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی مزاحمت دم توڑ گئی اور پاکستان نے 56 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس سے عالمی کرکٹ میں پاکستان کے ہاتھ آنیوالی نامرادیوں میں سے امید کی کرن پیدا ہوئی جو اب پہلے ٹیسٹ میں کامیابی سے مزید روشن ہو گئی ہے۔ اس بہتر کارکردگی میں ٹیم سپرٹ کے ساتھ ساتھ فوجی ٹرینرز کی جانب سے کھلاڑیوں کو فوجی طرز پر دی گئی تربیت کا بھی عمل دخل ہے۔ اگرچہ دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن کی ناکامی پریشان کن تھی اور میچ ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا تھا تاہم کھلاڑیوں نے جلد ہی اپنی کمزوریوں پر قابو پا کر پہلا ٹیسٹ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کرکٹ میں یہی ٹیمپو برقرار رہے، تو ایک بار پھر عالمی نمبر ون بن سکتی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024