کالاباغ ڈیم بنائو

19 اکتوبر 2016

مکرمی! ہمارا عظیم حسین امیر ملک جو دنیا کی نعمتوں اور موسموں سے مالامال ہے مگر لٹیروں، مفاد پرستوں، مکار اور لالچی سیاستدانوں نے اسکو اس طرح نقصان پہنچایا اور پہنچا رہے ہیں جس کی مثال نہیں۔ سیاستدانوں کو دشمن نے منہ مانگی قیمت پر خرید کر اپنی باتیں منوالیں اور ڈیم کی مخالفت کرنے والے پورے زوروشور سے اسکی راہ میں روڑے اٹکائے ہوئے ہیں۔ انڈیا اپنے ملک کے لئے اچھا ہے کسی کی پرواہ کئے بغیر ڈیم پر ڈیم بنا رہا ہے کھلا دشمن ہے، پیاسا کررہا ہے اپنے دشمن کو۔ مگر پاکستان میں رہنے والے اس کے جاسوس اپنے ملک کو بنجر بنانے میں اُسکے ساتھ ہیں، کبھی پانی کو ترستے ہیں تو کبھی اتنا پانی چھوڑ دیتا ہے کہ سیلاب تباہی پھیلانے لگتا ہے اور یہ ہر سال ہوتا ہے۔ ہماری فصلیں کبھی پانی کے نہ ہونے سے سوکھ جاتی ہیں تو کبھی سیلاب کی وجہ سے بہہ جاتی ہیں۔ ڈیم بننے سے کوئی صوبہ نہ ڈوبے گا اور نہ بنجرہوگا۔ چھپے ہوئے دشمنوںکا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ خدا کے قہر کو آواز نہ دیں۔ہمارے جنرل راحیل شریف توجہ اگر ادھرکردیں تو یہ انشاء اللہ تعالیٰ جلد مکمل ہوجائے گا۔ (مسز شہناز صدیقی، پارک ویو ولاز ملتان روڈ۔لاہور)