ٹرمپ مودی کے نقشِ قدم پر

19 اکتوبر 2016

مکرمی! مودی اُس وقت مشہور ہوا جب اس نے بابری مسجد کو گرانے میں اہم کردار ادا کیا اپنے آپ کو عوام میں مقبول بنانے کے لئے اس نے مسلمانوں کے خلاف محاذ کھول لیا ہر معاملے میں مسلمانوں کے خلاف تعصبانہ رویہ اختیار کیا یہاں تک کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بن گئے اِس حیثیت سے مودی نے مسلمانوں کے خلاف جی بھر ارمان پورے کئے اِسی دور میں مسلمانوں کے خلاف قتلِ عام ہوا مودی نے فسادیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ امریکی صدارتی انتخاب کے امیدوار ٹرمپ نے بھی مودی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف تقریریں شروع کیں تاکہ امریکی عوام کی ہمدردیاں حاصل کر سکے مگر امریکی عوام نے اُسے پسند نہ کیا یہ وہی عوام ہیں جنہوں نے آج سے آٹھ سال قبل باراک اوباما کو اپنا صدر چن لیا تھا اور پھر دوبارہ بھی اوباما کو منتخب کر لیا۔ اس بار بھی امید ہے امریکی عوام مسلمان اور اسلام دشمن ٹرمپ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ (شیخ محمد شفیق مسلم بازار گجرات)