ہیپاٹائٹس کی ادویات کی فراہمی
مکرمی! ملک بھر میں ہیپاٹائٹس ڈے منایا گیا۔ خوب تقاریر کی گئیں۔مشیر صحت صاحب نے بھی کئی سیمینار کی صدارت فرمائی مگر انتہائی افسوس ہے کہ کسی نے بھی اس کے تدارک کیلئے ادویات کا ذکر تک نہ کیا۔ گذارش ہے کہ ہیپاٹائٹس کی ادویات اور لسٹوں کی فراہمی کا انتظام تمام ہسپتالوں میں کیا جائے تاکہ مریضوں کو باآسانی دستیاب ہوں۔ (ملک محمد اسلم کلیار،لاہور)