مودی بھی بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے مداح نکلے، تقریب میں دہشت گردی پر قابو پانے کے گرُ پوچھتے رہے

19 اکتوبر 2016

نئی دہلی (آئی این پی )مودی بھی حسینہ کے مداح نکلے، بم سٹیک کے تحت سیمینار میں بھارتی وزیراعظم اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب سے دہشت گردی پر قابو پانے کے گرُ پوچھتے رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے مشکل وقت میں بھارت کا ساتھ دینے پر بنگلا دیشی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی وزیراعظم نے حسینہ واجد کو بنگلہ دیش میں انتہاپسندی پرقابو پانے پرمبارکباد دی،انہوں نے ان خاص اقدامات کے بارے میں بھی پوچھا جو دہشت گردی کے خلاف کامیابی کا سبب بنے۔