بنگلہ دیش: سابق سکول ٹیچر مقبول احمد جماعت اسلامی کے سربراہ منتخب
ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی نے سابق سکول ٹیچر مقبول احمد کو پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ مقبول احمد نے مطیع الرحمٰن نظامی کی جگہ لی ہے جنہیں مئی میں پاکستان کے ساتھ وفاداری کے الزام میں پھانسی دیدی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مقبول احمد کو پارٹی کے 3 سینئر رہنماؤں سے منتخب کیا گیا ہے اور ان پر جنگی جرائم کے حوالے سے کوئی الزام نہیں ہے۔