سرجیکل سٹرائیک کے پیچھے کہیں نہ کہیں آر ایس ایس ہے: منوہر پاریکر

19 اکتوبر 2016

احمد آباد (آئی این پی) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے وزیراعظم نریندر مودی کے بعد سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے کا انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس یعنی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں ایک یونیورسٹی میں خطاب کے دوران منوہر پاریکر کا کہنا تھاکہ سرجیکل سٹرائیک کے پیچھے کہیں نہ کہیں آر ایس ایس کی تعلیم ہے جس کی بدولت ہی یہ سٹرائیک ممکن ہو پائی۔ وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی کا تعلق گاندھی کی زمین سے اور میرا گوا سے ہے، شاید اسی لئے آر ایس ایس کی بنیادی تعلیم سے ہی سرجیکل سٹرائیک ممکن ہو سکا۔ ادھر اپوزیشن جماعت کانگریس نے پاریکر کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، پارٹی ترجمان سنجے جھا نے کہا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ مودی حکومت کے اہم فیصلے ناگپور میں لئے جاتے ہیں۔