سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری

19 اکتوبر 2016

کراچی (نیٹ نیوز) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایک سے 15 گریڈ کی سرکاری ملازمتیں سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعے دی جائیں گی۔ ملازمتوں میں 5 فیصد خواتین جبکہ 2 فیصد معذوروں کا کوٹہ ہو گا جبکہ اقلیتوں کو بھی مخصوص کوٹہ کے ذریعے ملازمتیں دی جائیں گی۔