لاپتہ افراد کب بازیاب ہوں گے ‘ پولیس کیا کر رہی ہے‘: سندھ ہائیکورٹ
کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے 15زائد افراد کی گمشدگی کے حوالے سے دائر درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو ذاتی طور پر معاملہ حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ مختلف افراد کو گھروں سے سادہ لباس میں اہلکار گررفتار کرکے لے گئے تھے۔متعلقہ تھانوں سمیت رینجرز کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن ان افراد کو ابھی تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے ۔اس موقع پر عدالت ریمارکس دیئے کہ برسوں کا عرصہ بیت گیا لاپتہ افراد کیوں بازیاب نہیں کرائے گئے ۔ پولیس کیا کررہی ہے اسپیشل ٹاسک فورس کو کون دیکھ رہاہے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو فوری حل کریں ورنہ عدالت انکے خلاف ایکشن لے گی۔ علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ میں 5 لاپتہ شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت بھی ہوئی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو یکم نومبر تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے۔
اپنے بیٹے کی ہم عمر نظر آنیوالی برطانوی خاتون
لندن (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کی پشپا دیوی اور چین کی لیو یلن کے بعد اب ایک ...
نقیب اللہ قتل کیس:رائو انوار واقعہ کا ذمہ دار قرار
سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق ایس ایس پی ...
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
لاپتہ افراد کمیشن کی کوششوں سے 3274 افراد بازیاب ہو کر گھروں کو پہنچے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) لا پتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کی کوششوں سے ...
لاپتہ افراد کمشن کی کوششوں سے 3274 افراد بازیاب ہو کر گھروں کو پہنچے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) لا پتہ افراد سے متعلق قائم کمشن کی کوششوں سے ...
لاپتہ افراد کمیشن کی کوششوں سے 3274 افراد بازیاب ہو کر گھرو ں کو پہنچے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) لا پتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کی کوششوں سے ...