گجرات: دیرینہ دشمنی پر2 گروپوں میں فائرنگ، خاتون سمیت3 افراد جاں بحق،4 زخمی

19 اکتوبر 2016

گجرات (نامہ نگار) دیرینہ دشمنی پر دو گروپ میں فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت تین افراد قتل، 4 زخمی ہوگئے۔ دولت نگر کے گائوں ماجرہ کے رہائشی ناصر گروپ اور ظفر گروپ میں کئی سالوں سے قتل کی دشمنی اور مقدمہ بازی چلی آرہی تھی کہ گزشتہ روز کچہری میں تاریخ پیشی سے واپس گائوں پہنچتے ہی دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہو گیا جس پر دونوں نے ایکدوسرے پر فائرنگ کر دی، اندھا دھند فائرنگ سے ظفر گروپ کا 30سالہ عرفان اور اسکی 65سالہ والدہ تاج بی بی جبکہ ناصر گروپ کا نوجوان صابر خاں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تینوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ منور ، وقار وغیرہ 4افرادلہولہان ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ دولت نگر نے کارروائی شروع کر دی ۔