فاروق آباد: جن نکالنے کیلئے جعلی پیر نے بجلی کے جھٹکے دیئے، 6بہنوں کا بھائی جاں بحق

19 اکتوبر 2016

فارو ق آباد (نامہ نگار) جعلی پیر کے تشدد سے 20سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق فاروق آباد کے نواحی علاقہ دھنت پورہ کا رہائشی 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی محمد عمرگذشتہ 20دن سے آسیب کے اثرات میں مبتلا تھا، روحانی علاج کیلئے آئے جعلی پیر نے مقتول کے ہاتھ پائوں باندھ کر مسلسل 12گھنٹے تک بد ترین جسمانی تشدد کا نشا نہ بنایا۔ دوران تشدد بجلی کے جھٹکے لگائے گئے جس سے عمر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جعلی پیر کا تعلق نواں کوٹ سے بتا یا گیا ہے پولیس نے موقع واردات سے آلہ قتل اور ملزم کے زیر استعمال موٹرسائیکل تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جوان بیٹے کی ہلاکت پر معذور باپ غم سے نڈھال ہے۔