فاٹا کو خیبر پی کے میں ضم‘مغربی روٹ کا جلد آغاز کیا جائے: اے این پی

19 اکتوبر 2016

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کونسل کے اجلاس میں مختلف قراردادیں منظور کی گئیں۔ اے این پی نے اپنی قرارداد میں مطالبہ کیا قبائل کو معاشرے کا حصہ بنانے کیلئے فاٹا کو خیبر پی کے میں ضم کیا جائے۔ این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کیلئے اجلاس بلایا جائے۔ خیبر پی کے کے خدشات دور کرکے مغربی روٹ پر کام کا آغاز کیا جائے۔ صوبوں کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے مردم شماری کرائی جائے۔ افغان مہاجرین کو زبردستی واپس بھجوانے سے گریز کیا جائے۔ سکیورٹی کے نام پر پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا ظالمانہ سلوک بند کیا جائے۔