پراپرٹی کی فیئر ویلیو کے حوالے سے انکم ٹیکس قواعد میں ترمیم کر دی گئی

19 اکتوبر 2016

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے پراپرٹی کی فیئر ویلیو کے حوالے سے انکم ٹیکس کے قواعد میں ترمیم کی ہے جس کے مطابق ایسے علاقے جن کے بارے میں ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کا ذکر موجود نہیں ہے وہاں ڈی او (ریونیو) کی مقرر کردہ قیمت میں فیئر ویلیو تصور کی جائے گی۔ زرعی زمین کی صورت میں ریونیو ریکارڈ میں اندراج شدہ اوسط قیمت فروخت جو ریکارڈ میں درج کرائی گئی ہے کے مساوی تصور ہو گی۔