’’گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان اسمبلی الیکشن کمشن کی انکوائری سے خوفزدہ ہیں‘‘

19 اکتوبر 2016

اسلام آباد (مقبول ملک/ دی نیشن رپورٹ) اثاثہ جات کے گوشوارے نہ جمع کرانے والے معطل شدہ ارکان اسمبلی کی اکثریت الیکشن کمشن کی انکوائری سے خوفزدہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز معطل شدہ 336 میں سے تقریباً دو درجن ارکان اسمبلی نے گوشوارے جمع کرائے تھے۔ اثاثہ جات کی تصدیق کیلئے الیکشن کمشن کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ معطل شدہ ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان جلد اقرار نامے جمع کرا دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اگر کمشن نے منظوری دیدی تو پولیٹیکل فنانس ونگ ارکان اسمبلی کے اثاثہ جات کی تفصیلات کی متعلقہ محکموں کی مدد سے انکوائری کرے گا۔