تحریک انصاف نے 2 نومبر کو جلسے کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا: ضلعی انتظامیہ
اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف نے 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے اور جلسے کے لئے تاحال ضلعی انتظامیہ سے رابطہ نہیں کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے نوائے وقت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے یا دھرنے کی مشروط یا غیر مشروط طور پر کوئی اجازت نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو جلسے یا دھرنے کی اجازت کے لئے پی ٹی آئی کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔