3 افسر تبدیل، 26 پولیس افسروں کے بھی تبادلے اور تقرری
لاہور (سپیشل رپورٹر+ نامہ نگار) حکومت پنجاب نے 3 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عمرانہ اجمل ایڈیشنل کلکٹر بہاولپور کو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس بہاولپور، نوشین ملک کو ایڈیشنل کمشنر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے، گلزار احمد ڈائریکٹر انٹی کرپشن سرگودھا کو او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے 26 پولیس افسروںکی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرری کے منتظر، سرفراز احمد فلکی کو اے آئی جی انسپکشن، سی پی او پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تقرری کے منتظر محمد ہارون جوئیہ کو ایس پی ان سروس ٹریننگ ونگ، پولیس کالج سہالہ کی خالی آسامی پر ،تقرری کے منتظر اے ایس پی سید علی کو ایس ڈی پی اوگوجر خان راولپنڈی کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظراے ایس پی انوش مسعود چودھری کو ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہورکی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر اے ایس پی شہباز الٰہی کوایس ڈی پی او کاہنہ، لاہور کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر اے ایس پی محمد معاذ ظفر کو ایس ڈی پی او چوہنگ لاہور کی خالی آسامی پر ، تقرری کے منتظر اے ایس پی شاہنواز کو ایس ڈی پی او کینٹ ملتان،ایس ڈی پی او کینٹ ملتان منصور عالم کو ایس ڈی پی او میاں چنوں خانیوال،ایس ڈی پی او میاں چنوںخانیوال جاوید طاہر مجید کو ایس ڈی پی او بورے والہ وہاڑی،ایس ڈی پی او بورے والہ وہاڑی ذوالفقار علی کو ایس ڈی پی او مخدوم رشید ملتان،تقرری کے منتظراے ایس پی محمد عمران سیٹھی کو ایس ڈی پی او حسن ابدال اٹک، اے ایس پی ماہ ذُور علی کو ایس ڈی پی او احمد پورایسٹ بہاولپور،اے ایس پی ذونیرہ نور کو ایس ڈی پی او سٹی ساہیوال،ایس ڈی پی او سٹی ساہیوال ضیا ء الحق کو ایس ڈی پی او صدر پاکپتن،اے ایس پی محمد بہرام خان کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی، فیصل آباد،ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد محمد پرویز احمد خان کو ایس ڈی پی او سول لائنز فیصل آباد،ایس ڈی پی او جڑانوالہ فیصل آباد محمد نواز سیال کو ایس ڈی پی او مریدکے شیخوپورہ،ایس ڈی پی او مریدکے شیخوپورہ محمد اکمل کو ایس ڈی پی او شورکوٹ جھنگ، ایس ڈی پی او شورکوٹ جھنگ سعادت علی کو ایس ڈی پی او جڑانوالہ فیصل آباد،ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول حافظ آباد مرید عباس کو ٹریفک پنجاب، تقرری کے منتظر ہمایوں افتخار کو پنجاب ہائی وے پٹرول،تقرری کے منتظر حفیظ الرحمن کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن ایٹ ، سیون کلب روڈ لاہور،تقرری کے منتظرڈی ایس پی عاطف حیات کو انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور،تقرری کی منتظراے ایس پی شازیہ سرور کو ایس ڈی پی او کینٹ گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا جبکہ ایس ڈی پی او چیچہ وطنی، ساہیوال فرخ جاویداور ایس ڈی پی او صدر منڈی بہائوالدین سید ذوالفقار علی گیلانی کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔