این اے 258 کراچی‘ ضمنی الیکشن کے لئے 19امیدوار مد مقابل

19 اکتوبر 2016

کراچی(وقائع نگار)قومی اسمبلی کی نشست این اے 258 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے پیپلزپارٹی،مسلم لیگ(ن)، تحریک انصاف اورآزاد 19امیدوار میدان میں اترے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 258 کراچی پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 19امیدوار میدان میں اترے ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ، مسلم لیگ(ن) کے شاہد آرائیں ، قادر بخش اور محمد خان خانی ،تحریک انصاف کے نثار اعوان ،ہادی بخش اور مقصود سیال اورآزاد امیدوار جام عبدالکریم سمیت 19امیدوارشامل ہیں۔18اکتوبرکاغذات نامزدگی جمع کرا نے کی آخری تاریخ تھی ۔انتخابی شیڈول کے مطابق 20اور21اکتوبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی ،جبکہ 26اکتوبر تک منظور یا مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں جمع اور 29اکتوبر کو ان اپیلوں پر فیصلے ہونگے ۔ یکم نومبر تک امیدوار کاغذات واپس لے سکیں گے اور 2نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی ،جبکہ 22نومبر کو پولنگ ہوگی ۔یہ نشست مسلم لیگ(ن) کے وزیر مملکت عبدالحکیم بلوچ کے پارٹی چھوڑنے‘ پیپلزپارٹی میں شامل اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی ہے ۔
مدمقابل

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...