لاہور: بھینس کو بچاتے کار کی کھمبے سے ٹکر،2 طالب علم جاں بحق
لاہور، شیخوپورہ، فیروزوالہ، مانانوالہ (نامہ نگار+ نمائندگان) نواب ٹائون کے علاقہ میں سڑک پر بھینس کو بچاتے ہوئے کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 طالب علم جاں بحق جبکہ ایک طالبہ شدید زخمی ہوگئی۔ مرنیوالے طلبہ کے لواحقین نے سڑکوں پر کھلے عام مویشی چھوڑنے پر شدید احتجاج کیا۔ حادثے میں 22 سالہ سعد موقع پر ہلاک جبکہ اسکا دوست 21 سالہ مغیث اور 20 سالہ عظمیٰ گل شدید زخمی ہوئے۔ حادثے میں کار تباہ ہوگئی جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے کار کی باڈی کاٹ کر نعش اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ بعدازاں زخمی مغیث ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ عظمیٰ کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔ پولیس کے مطابق تینوں آپس میں دوست تھے اور لاہور یونیورسٹی میں فرسٹ سمسٹر کے طالب علم تھے۔ نعشیں گھروں میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا اور والدین کو غشی کے دورے پڑتے رہے۔ دریں اثنا شیخوپورہ کے علاقہ کدلتھی موڑ کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکراتی ہوئی کار پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 20 مسافر زخمی ہو گئے۔ مسافر بس شیخوپورہ سے فیصل آباد جارہی تھی کہ کدلتھی ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر آگے جانیوالے موٹرسائیکل اور مسافر رکشہ سے ٹکرانے کے بعد مخالف سمت سے آنیوالی کار کے اوپر الٹ گئی جس میں سوار فیصل آباد کا رہائشی محمد صدیق اور بس کنڈیکٹر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بس میں سوار 20 افراد بھی زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں مانانوالہ کے قریب ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں دونوں ڈرائیور دم توڑ گئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی سرفراز اپنے ساتھی فریاد کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالی پر مکئی لوڈ کر کے فیصل آباد سے شیخوپورہ جا رہا تھا کہ بشیر زرعی ماڈل فارم کے قریب عقب سے آنے والے تیز رفتار مزدا ٹرک نے اوورٹیک کرتے ہوئے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ڈرائیور سرفراز، ہیلپر فریاد اور مزدا ٹرک ڈرائیور شفیق اور کنڈیکٹر عدنان ساکنان چوک اعظم ضلع لیہ شدید زخمی ہو گئے۔ بعدازاں سرفراز اور شفیق شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ داخل کروا دیا گیا۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا
پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ( ن )نے نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل کرلیا، نام کا ...
بدعات کے باعث جبل نور کی زیارت عمرہ وحج پیکج سے نکالنے کا حکم جاری
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں عمرہ اداروں وکمپنیوں کو ہدایت کی ہے ...
جانچ پڑتال کریں مگر شکایت کنندہ کا نام پتا بتادیں: سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ہمیں بحیثیت جماعت چور قرار دے دیا ...
بھینس کالونی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر)سکھن کے علاقے بھینس کالونی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ...
ٹریفک حادثات ‘ طالب علم سمیت 2 افراد جاں بحق 10 زخمی
ملتان‘ جلالپور پیروالا‘ وسندے والی (کرائم رپورٹر‘ نامہ نگار) ٹریفک ...
ٹریفک حادثات میں طالب علم سمیت 3 افراد جاں بحق‘23 زخمی
ملتان ‘ ٹبہ سلطان پور‘ چوک میتلا ‘ اڈا پل 14 ‘وجھیانوالہ ‘ کوٹ ...