ہائیکورٹ نے لیسکو کو بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کے متنازعہ واجبات کی وصولی سے روکدیا

19 اکتوبر 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو کو بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کے متنازعہ واجبات کی وصولی سے روکدیا ہے۔ جسٹسں عابد عزیز شیخ نے درخواست گزار صدیق و دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ درخواست گزاروں نے لیسکو کی جانب سے بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس کے متنازعہ واجبات کی وصولی کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار لیسکو کو نہیں ہے۔ صرف ایف بی آر ہی واجبات کی وصولی کرسکتا ہے۔ لیسکو کوسیلز ٹیکس کی متنازعہ واجبات کی وصولی سے روکا جائے۔ عدالت نے ایف بی آر کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیدیا۔