فوجی عدالتوں سے سزائیں پانیوالوں کی نظرثانی درخواستیں ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب مانگ لیا

19 اکتوبر 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے فوجی عدالتوں سے سزائیں پانے والے مجرموں کی نظرثانی درخواستوں پر وفاقی حکومت کو 10 نومبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار کے وکلاء نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے سزائیں دیتے ہوئے ملزموں کو حق سماعت فراہم نہیں کیا۔ یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔