دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام‘ عامر خان عدالت میں پیش

19 اکتوبر 2016

کراچی(وقائع نگار)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کو پناہ دینے سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر کو شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔مقدمے میں نامز دملزمان ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان اور منہاج قاضی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ کیس کا ضمنی چالان منتظم جج کے پاس جمع کرایا جائے، عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر نے تاحال شوکاز نوٹس کا جواب کیوں جمع نہیں کرایا۔عامرخان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے، انہیں رینجرز نے 11 مارچ 2015کو نائن زیرو سے حراست میں لیا تھا، جنہوں نے اس مقدمہ میں ضمانت لے رکھی ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
پناہ دینے کا الزام