مراد علی شاہ اچھی حکمرانی کے لئے کام کر رہے ہیں‘ آصف زرداری

19 اکتوبر 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری نے و زیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فون پر بات کرتے ہوئے سلامِ شہدا ءریلی کی کامیابی ،بہترین انتظامات ، امن و امان کی بحالی اور ریلی کے ختم ہونے کے بعد بھی انتظامیہ کو مسلسل گائیڈ کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔انہوںنے کہا کہ آپ اچھی حکمرانی قائم کرنے کے لئے بہترین کام کر رہے ہیں ۔آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی کے جیالوں کا اسی طرح خیال رکھیں اور سندھ کے عوام کی سیاست کو بالائے طاق رکھ کر خدمت کریں ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آپ کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کرتا رہوں گا ۔
آصف زرداری